قیاس تمثیلی
معنی
١ - [ منطق ] وہ قیاس جس میں مماثل صورتوں کو مدِنظر رکھ کر نتیجہ نکالنا یا حکم لگانا۔ "صوتی تغیرات کی بد نظمی کی تاویل و توجیہہ کے لیے قیاس تمثیلی کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جانے لگی۔" ( ١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١١٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قیاس' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی اسم 'تمثیل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٢ء میں "سوانح مولانا روم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں